نئی دہلی25جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر گوپال بھارگو نے وزیراعلیٰ کمل ناتھ پر طنز کستے ہوئے کہا کہ کمل ناتھکارپوریٹ سوچ کے شخص ہیں، اسی لیے فضول خرچی ہو رہی ہے۔ریاست کے اقتدار میں ہوئے تبدیلی کے بعد وزیراعلی کی رہائش گاہ کو نئی شکل دیئے جانے کی مہم جاری ہے۔اسے اپوزیشن لیڈر بھارگو نے فضول خرچی بتایا ہے۔ بھارگو نے کہاکہ کمل ناتھ صنعتکار ہیں اوران کی سوچ بھی کارپوریٹ ہے۔اسی لئے عوام کے پیسے سے فضول خرچی ہو رہی ہے۔ساڑھے چھ سو کروڑ روپے میں وزارت کی نئی عمارت بنی ہے۔اجلاس اور تمام آفس ورک ہو سکتے ہیں، ایسے میں وزیر اعلی ہاؤس میں بڑی رقم خرچ کر کے سہولیات بڑھانا غلط ہے۔بھارگو کے اس بیان کو کمل ناتھ کی اس بات سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے کہاتھاکہ ریاست میں فضول خرچی نہیں ہوگی۔آپ کو بتا دیں کہ دسمبر میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کو شکست دے کر اقتدار حاصل کی ہے۔کانگریس کو 114 سیٹیں اور بی جے پی کو 109 سیٹیں ملی ہیں۔